52

آزادکشمیر میں زونگ کی ناقص سروس کے خلاف ٹیم کشمیر کی جانب سے ٹوئٹر پر احتجاج، ٹیم کشمیر آفیشل 29 ہزار ٹویٹس کے ساتھ ٹویٹر کا آج کا مقبول ٹرینڈ سیٹ کر دیا

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں زونگ کی ناقص انٹرنیٹ سروس کے خلاف نوجوان یکجا ہو گئے۔ اور زونگ کے خلاف ٹوئٹر پر منگل کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ٹوئٹر پر احتجاج شروع کیا گیا . ٹیم کشمیر آفیشل نے #Zong4G_Blackout_inAJK کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ شروع کیا جو فوری مقبول ہو گیا۔
‎شام 6 بجے شروع ہونے والے اس ٹرینڈ میں‌ میں تقریبا29000 ٹویٹس کی گئی اور صرف 3 گھنٹے میں یہ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ‌بن گیا. یاد رہے کہ آج کے دن میں‌زونگ کی ناقص سروس کے خلاف پاکستانی ٹوٹیر پینل پر سب سے زیادہ ٹویٹس کی گئیں. ٹرینڈ میں اور سیز کشمیریوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی .زانگ کمپنی نےاحتجاج کے پیش نظرآزادکشمیرکے کئی علاقوں میں کم رفتار کی سروس بھی بند کر دی۔
نوجوانوں نے ٹوئٹر پر زونگ کے ناقص سروس کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کیا. ٹیم کشمیر کے نوجوانوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہہ پیسے پورے لیکر سروس پوری کیوں نہیں دے رہے؟
‎کسی نے لکھا ہے کہ فور جی کے نام پر عوام کا استحصال بند کیا جائے ؟
‎تو کسی نے لکھا کہ، گلوبلائزیشن کے دور میں دنیا جہاں فائیو جی کی باتیں کر رہی ہے وہی آزادکشمیر میں ٹو جی کے نام پر مزاق کیا جا رہا ہے
‎ٹیم کشمیر کے نوجوانوں نے عمران خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے اس ناقص سروس اور فور جی کے نام پر دھوکے دہی پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

‎اس سے قبل گزشتہ ہفتہ ریاست بھر سے نوجوانوں نے فور جی کی ناقص سروس کے خلاف ٹوئٹر پر احتجاج کیا تھا جو کہ ٹوئٹر کا سب سے بڑا ٹرینڈ ثابت ہوا تھا منظمین ٹرینڈ نے کے ٹی وی کو بتایا کہ تمام نیٹ ورکس فور جی کے پیسے لیکر عوام کو ٹو جی سروس فراہم کر رہے ہیں جس کے خلاف ہر نیٹ ورک کو ایکسپوز کیا جائے گا
‎انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان لائن کلاسزز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کوئی بھی نیٹ ورک سروس کے معیار کو بہتر نہیں کر رہا ہمارا یہ احتجاج پر امن ہے دوسرا مرحلہ شدید ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں