169

زونگ کی ناقص سروس کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں نے پٹیشن دائر کر دی

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر بھر میں سی ایم پاک لیمیٹڈ جو زونگ فور جی کے نام سے پاکستان و آزاد کشمیر میں موبائیل و انٹرنیٹ سروس مہیا کرتی ہے ، کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں نے آن لائن پٹیشن دائر کر دی ہے۔

درخواست آن لائن پٹیشن کی سب سے بڑی ویب سائٹ change.org پر ٹیم کشمیر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جسمیں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے صارفین کو فور جی کے نام پر لوٹا جا رہا ہے، زونگ کمپنی کہنے کو تو فو جی سروسز میہا کر رہی ہیں لیکن ڈاؤنلوڈنگ اور اپلوڈنگ سپیڈ فور جی کے معیار سے کوسوں دور ہے۔

زونگ کے خلاف دائر پٹیشن کا لنک۔
زونگ کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن پر سائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹیم کشمیر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آن لائن پٹیشن پر سائن کر کے اس احتجاج کا حصہ بنیں۔

یاد رہے کہ ٹیم کشمیر کی کال پر آزاد کشمیر کے شہریوں نے چند دن قبل زونگ کمپنی کے خلاف ٹویٹر پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا جو Zong_Blackout_inAJK# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پینل پر سر فہرست رہا تھا، اس سے قبل بھی متعدد بار آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے مخلتف فورمز پر انٹر نیٹ کے غیر معیاری سروس کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

ٹویٹر پر کامیاب احتجاج
ٹویٹر پر زونگ کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں کی طرف سے کیا جانے والا ٹاپ ٹرینڈ

گزشتہ روز گلگت بلتستان کی عوام نے بھی ٹویٹر پر انٹرنیٹ کی غیر معیاری سروس کے خلاف دہائی لگائی اور ہیش ٹیگ Internet4GilgitBiltistan# کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

ہمارے نمائندے نے ٹیم کشمیر آفیشل کے ممبران سے اس بابت جاننے کی کو شش کی تو انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہرویں کو انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا ان پر ظلم کے مترادف ہے، اسی لئے وہ اپنا احتجاج ہر فورم پر ریکارڈ کروا رہے ہیں تاکہ ارباب اختیار کی آنکھیں کھل سکیں اور یہ سوچ سکیں کہ جب دنیا 5جی کی بات کر رہی ہے تو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام اب بھی پھتر کے دور میں جینے پر کیوں مجبور ہیں ۔

ٹیم کشمیر اور سوشل میڈیا صارفین نے اب بابت مزید بتایا کہ جب تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معیاری انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں کی جاتی یہ احتجاج ہر فورم پر جاری رہیگا اور اسے کسی بھی حد تک لے جایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں