76

راولاکوٹ سیاحتی مقام تولی پیر کو شہر سے ملانے والی روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

راولاکوٹ( محمد خورشید بیگ) سیاحتی مقام تولی پیر کو شہر سے ملانے والی سڑک خستہ حال عوام علاقہ سراپاء احتجاج. متحدہ عوامی محاذ کے زیر اہتمام بن بہک کے مقام پر تولی پیر بن بہک روڑ براستہ کالے نا گلہ کیتھان انیاری راولاکوٹ کی خستہ حالی کے حوالےسے دوسرا احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عوام علاقہ بن بہک و گرد و نواح سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
عرصہ 9 سال سے عوام روڑ کی خستہ حالی پر سراپاء احتجاج ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ پچھلی حکومت بھی عوام کو بیوقوف بناتی رہی اور موجودہ حکومت بھی عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے ۔ اگر روڑ کی تعمیر و ری کارپٹنگ نہیں کی گئی تو ہم راولاکوٹ کمشنر آفس کا گھیراؤ کرینگے
اور اس کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت اور ضلع انتظامیہ پر ہوگی ۔
مقررین میں سردار زاہد خان،طابش ریاض،
قاری محمد ریاض نعمانی، طیب علی، توصیف فاروق، عثمان خان، طبور خان صوبیدار محمد شریف، سرفراز ایڈوکیٹ امیر اعظم و دیگر شامل تھے۔ https://dailytalafi.com/archives/18398

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں