355

بھائی چارے کی نئی مثال، پشاور میں سکھ برادری مسلمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں سکھ اور عیسائی برادری نے ماہ رمضان میں مسلمان بھائیوں کے لیے افطاری کا اہتمام کر کے بھائی چارے کی نئی مثال قائم کر دی۔

سکھ اور عیسائی برادری کی جانب سے پشاور میں ہر روز افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران مسلمانوں میں دودھ، کھجوریں اور کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔سکھ برادری کے ساتھ ساتھ عیسائی کمیونٹی نے بھی اس میدان میں قدم رکھا ہے اور افطاری کے موقع پر سکھوں کے ساتھ افطاری تقسیم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پشاور میں سڑک کنارے لگے اس افطاری دستر خوان پر ہر کسی کو افطاری کی دعوت ہوتی ہے، کوئی بھی افطاری کی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں