484

حادثہ یا سازش، کرتوٹ میں منی مارکیٹ جل کر راکھ ہوگئی

کوٹلی (ڈوگرہ ذوالفقارملک سے)حادثہ یا سازش ؟کرتوٹ میں کاروباری مرکز جل کر خاکستر ہو گیا ۔گزشتہ سال چوری اور اب آتش زدگی نے مالکان کو حیرت زدہ کردیا۔

لاکھوں روپے کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔گزشتہ سال خاور منی مارٹ میں چوری کا مقدمہ بھی زیرکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے مضافاتی دیہات کرتوٹ میں گزشتہ رات خاور منی مارٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے جنرل سٹور میں موجود ہر چیز آگ کی نظر ہو گئی جس سے لاکھوں کا نقصان ہوگیا ۔

ابھی تک یہ بات ثابت نہیں ہوسکی کہ یہ آگ حادثاتی طور لگی ھے یا کسی دشمنی کی بنا پر لگائی گئی ہے گاوں میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں ۔تاہم اب پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچے اور اصل حقایق کو منظر عام پر لائے۔

اہل دیہات کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی اس ہی جنرل سٹور میں نقب زنی ہوئی تھی اور ایک آدمی کے خلاف پرچہ بھی درج ہوا تھا۔اس واقع سے علاقہ میں خوف وحراس بھی پھیل چکا ھے اور کئی لوگوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں