2,801

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا راولاکوٹ ،محکمہ برقیات کے ملازم اسدحنیف نے پندرہ سالہ لڑکی کوجنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا

راولاکوٹ محمد خورشید بیگ(روزنامہ تلافی ) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا درندہ صفت محکمہ برقیات کے ملازم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں علی سوجل(نور کوٹ) میں پندرہ سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ جبراً ریپ کیا گیا ملزم اسد حنیف جو محکمہ برقیات کا ملازم ہے نے طالبہ کو گھر میں اکیلی پا کر گھر میں گھس کر کمرہ بند کرکہ زبر دستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

اس درندہ صفت شخص نے اپنی شیطانی حوس پوری کرنے کے لئے معصوم طالبہ کے ساتھ ریپ کیا جس کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے تا ہم ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے

طالبہ کے والد محمد اسلم نے اپنی بیٹی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ملزم پارٹی با اثر ہے جو کہ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم اپنے مقدمہ سے دست بردار ہو جائیں اور ان سے سمجھو تا کر لیں ورنہ تمہاری بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا اور تمہارے گھر کو آگ لگا دی جائے گی

ہم ملزمان کے خوف سے گھر چھوڑ کر شہر میں کرایہ پر چھپ کر رہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہر بازار کا رہائشی شر پسند شخص ریٹائرڈ صوبیدار خلیل و محمد حنیف ولد اﷲدتہ ملزمان کی پشت پنائی کر رہے ہیں

اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں یہ غنڈ ہ گر د عناصر ہمار ا پیچھا بھی کر رہے ہیں مجھے اور میرے اہل و عیال کو جا ن کا خطرہ ہے میں غریب آدمی ہوں ملزمان بااثر ہیں میری اعلی احکام سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے دریں اثناء پولیس کے تفتیشی آفیسر محمد سلیم خان نے اپنا موقف دیتے ہو ئے کہا ہے کہ واقعی معصوم طالبہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے آج میڈیکل رپورٹ بھی حاصل کر لی جائے گی

ہمیں یقین ہے کہ عدالت سے ملزم کی ضمانت کینسل ہو جائے گی اور ملزم کو قانون کے تحت سزا دلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے

سیاسی سماجی حلقوں نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں