550

سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے ارشد خان چائے والا کی آج کل کی مصروفیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان”چائے والا“ ان دنوں اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع زینتھوم کے پی آر آفس میں جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔وہ کمپیوٹر کو استعمال کرنے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اب وہ واٹس اور فیس بک کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں.اس کے ساتھ ساتھ وہ انگلش بولنا اور لکھنا بھی سیکھ رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ارشد کوبیرون ملک جانے اور وہاں کام کرنے کا بہت زیادہ شوق بھی ہے .ان کے دوست حسن کا کہنا ہے کہ ارشد ایک حقیقت پسندانہ شخصیت کا حامل ہے، یہ صفت اس کی بہت بڑی خوبی ہے.اس کی خواہش ہے کہ بیرون ملک میں جا کر کام کرے اور وہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لیے جلد بازی سے کام نہیں لیتابلکہ صحیح وقت کا انتطار کرتا ہے اور دبئی جانے کے لیے موقع کی تلاش میں ہے . ارشد خان ایک شو میں کام بھی کررہاہے ، ”چائے والااینڈ فرینڈز“ ڈرامے کی طرح کا ٹی وی شوہے جس میں ارشد ”چا ئے والا“تین سپورٹنگ ایکٹر کے ساتھ کام کر رہا ہے .اس شو کو زینتھوم پروڈکشن بنا رہا ہے ،تین ماہ سے اسے ارشد خان اپنے فیس بک کے پرسنل اکاؤنٹ سے فروغ دے رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں