434

ہجیرہ سے تاجران کے وفد کی وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے طویل ملاقات

اسلامآباد (تلافی نیوز) ہجیرہ کے تاجران اور کراس ایل او سی ٹریول اینڈ ٹریڈزپر مشتمل ایک وفد نے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے طویل ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی کسٹم کی بدمعاشی ، تاجروں اور ڈرائیورز پر سمگلنگ کے جھوٹے مقدمات ، منڈیوں تک رسائی سے روکنے اور دیگر دیرینہ علاقائی مسائل زیربحث رہے۔

وفاقی وزیر نے تاجران کے گروپ کو تمام تر مطالبات کے فوری حل کیلۓ ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی اور تمام تاجر برادری سے مل کر کشمیری تاجران کی معیشت اور سیاحت کو بہتر سے بہترین بنانے کیلۓ اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے پونچھ میں سیاحت کی بہتری کیلئے 8 ارب روپے مختص کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

وفاقی وزیر نے جلد ہجیرہ اور تیتری نوٹ ٹریڈ سنٹر کا دورے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں