392

پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ ٹیکنالوجی متعارف بار کوڈ پاکستان میں جذام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر لگایا گیا ہے

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں دفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ پاکستان میں جذام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر ہے جو بظاہر دوسری قبروں کی طرح ہے لیکن اس میں ایک خاص بات ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی، ان کی قبر پر ’بارکوڈ‘ لگایا گیا ہے جس کو موبائل فون سے اسکین کیا جا سکتا ہے۔

یہ بار کورڈ اسکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں، شاید آنے والے دنوں میں یہ ٹرینڈ قبر پر نام سے بنائی جانے والی تختیوں کی جگہ لے لے، اس سے پہلے کراچی میں ہی ایک سافٹ انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولتوں سے مزین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں