munib hajira murder 2,145

اسلامیہ ماڈل سائنس کالج ہجیرہ کے طالب علم کی اندوہناک موت

ہجیرہ (نمائندہ روزنامہ تلافی) اسلامیہ ماڈل سائنس کالج کے طالب علم منیب گیلانی ولد سید کرامت گیلانی سکنہ ہنڈی پیر فاروڈ کہوٹہ جو کہ آج سکول سے رزلٹ‌سننے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا، راستے میں بے ہوشی کی حالت میں‌ہجیرہ کے قریبی علاقے لائیاں‌سے ملا. طالب علم کو فوری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ہجیرہ منتقل کیا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے راولاکوٹ ریفر کیا گیا تھا. لیکن راستے میں دم توڑ گیا.

لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ہجیرہ منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے.

مزید تفصیلات کے مطابق منیب گیلانی کے والد کرامت شاہ بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہیں اور منیب گیلانی اپنی بقیہ فیملی کے ساتھ ہجیرہ میں‌رہائش پذیر ہے. جسے ایک ماہ قبل بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کی رپورٹ ہجیرہ تھانے میں درج کروائی گئی تھی.

کچھ عینی شاہدین کے مطابق دم توڑنے سے قبل جو منیب کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ آدمیوں نے زبردستی پانی پلایا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں