4,475

ہجیرہ تھانےمیں گرفتار بھائی سے ملاقات کے لئے آنے والی بہن کے ساتھ پولیس آفسر اپنے کمرے میں قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا

ہجیرہ (تلافی نیوز )چوری کی واردات میں گرفتار ملزمان سے تھانہ ہجیرہ ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن کے ساتھ اپنے کمرے میں اے ایس آئی قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہجیرہ کے نواحی علاقے کاموڑہ تیتری نوٹ بازار میں تین دوکانیں لوٹنے والے چور تھانہ ہجیرہ میں گرفتار تھے کہ اس کی بہن (ن) اس سے ملاقات کے لیے تھانہ ہجیرہ آئی تو اے ایس آئی گوہر کاظمی تھانہ کےکمرے میں مقامی وکیل نے قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا اس واقعہ کی اطلاع کے بعد ڈی ایس پی تھانہ پہنچ گئے ہیں آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

اس واقعہ پر مقامی لوگوں میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہےاس سے قبل بھی تھانہ ہجیرہ میں ایک پولیس اہلکار لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا

تھا اس کے خلاف بھی سخت کارروائی نہ ہونے کے باعث آج ایک اور بیٹی کی عزت تھانہ ہجیرہ میں تار تار کر دی گئی زرائع کے مطابق (ن) طلاق یافتہ لڑکی ہے اے ایس آئی اسے زبردستی تھانہ میں اپنے کمرے میں لے گیا اور قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا پونے آخری اطلاع کے مطابق پولیس کسی کو تھانے کے اندر نہیں جانے دے رہی ہے تھانہ کے اندر قیصر ایڈوکیٹ اور انتظامیہ کے کچھ لوگ مذاکرات میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں