227

آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ،پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

کراچی (آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی ممکنہ گرفتاری اورسندھ حکومت کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کی قیادت میں رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے،بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاڑکانہ تک بذریعہ سڑک شہر،شہرگاؤں، گاؤں ریلیوں اورجلسوں سے خطاب کریں گے،اس بات کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے وزیراعلی ہاؤس کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، سید قائم علی شاہ، امتیاز شیخ ،سید خورشید شاہ، مولا بخش چانڈیو، شیری رحمان ، آفتاب شاہ جیلانی دیگرنے شرکت کریں گئے

اجلاس میں سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، شرجیل میمن سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں کے خلاف نیب مقدمات اورسابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قراردیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کی معاشی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے فوری طورپراین ایف سی ایوارڈ کے اجراء اورسندھ حکومت کے حصے کے ایک سو 20 ارب روپے فوری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ سانحہ نیوزی لینڈ پرتعزیتی قرارداد منظورکی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے بانی اورسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بذریعہ سڑک لاڑکانہ جائیں گے اوران کے سفرکورابطہ عوام مہم میں تبدیل کیا جائے گا ،بلاول بھٹو کراچی سے لاڑکانہ تک شہر ،شہر، گاؤں گاؤں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے صحافیوں کوبتایا کہ سندھ کونسل نے شہید بھٹو کی چالیسویں برسی پرسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چار اپریل سے پہلے بلاول کی قیادت میں بذریعہ سڑک عوامی رابطے پر نکلیں گیانہو نے کہاکہ ہماری قیادت ملک میں ہے اورہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ، اگر انہوں نے ٹھان لی ہے کہ گرفتارکرنا ہے تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین اکثر کہتے ہیں عوام کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،سندھ کے ساتھ جان بوجھ کرغلط کیا جارہا ہیسندھ کیحصے کے جائز پیسے نہیں دیئے جارہے ہیں جس سے سندھ کی ترقی رک گئی ہے وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ بددیانتی کررہی ہیاورصوبیکو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گیس پیٹرول مہنگا کیا گیا ہے مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں ہورہی ہے،ہم یوٹرن لینے والے نہیں ، سندھ میں عوامی سمندر سڑکوں پرہوگا ، عمران خان نے طالبان کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھامگرروڈ پر لگا ہوا چونا دیکھ کر واپس آگئے تھے۔نثارکھوڑو نے کہاکہ بینظیر کو ہم سے جداکیا گیاہم نے غم کو عوامی طاقت میں تبدیل کیا ،ہم عوامی حقوق کے لیے نگلیں گے،اللہ بلاول کی حفاظت کریگا۔ شیخ رشید کی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں