412

بالی وڈ اسٹار سلمان خان جیل سے رہا ہوگئے، جودھپور سے ممبئی کیلئے روانہ

اسلام آباد (ویب نیوز) کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سزا یافتہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان ضمانت کے بعد جیل سے رہا ہوچکے ہیں جہاں سے وہ خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی روانہ ہوگئے۔

سلمان خان کو 2 روزقبل عدالت کی جانب سے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے فوری بعد ان کے وکلاء نے سزا پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد سلمان خان نے دو راتیں‌جیل میں‌گزاریں‌ لیکن اب انکی ضمانت منظور ہو گئی ہے.
سلمان خان ایک خصوصی طیارے سے ممبئی روانہ ہو گئے ہیں.

یاد رہے کہ انھیں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار میں‌بیس سالہ پرانے کیس میں‌سزا سنائی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں